مکتوبات شریف
آپ کا پورا نام شیخ احمد سرہند ی رحمتہ اللہ علیہ تھا ۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ سولہویں صدی عیسوی کی ان بابرکت عظیم شخصیات میں سے ہیں ، جنھوں نے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں تصوف کے چہرے کو نکھارا ۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کے زمانے میں تصوف کے نام پر صوفی جو غیر صوفیانہ کام کر رہے تھے ، ان کی اصل حقیقت حضرت مجدد رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی قیمتی مکتوبات اور تعلیمات کے ذریعے کی اور تصوف کو پاک و صاف کر کے اس کی صحیح حقیقت سامنے رکھ دی ۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ مغل دور کے اکبر بادشاہ جس نے نیا دین ” دینِ الہٰی ” بنایا تھا اس کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آپ ہی کی برکت سے اس دین کا قلع قمع ہوا ۔ حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ کو اپنے والد صاحب سے چشتی نسبت حاصل تھی لیکن بعد ازاں حضرت باقی باللہ رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت ہوئے اور ہندوستان میں سلسلہ نقشبندی کو متعارف کروایا اور خوب ترقی دی ۔ حضرت رحمتہ اللہ علیہ کے مکتوبات کی تعلیم او رشریح ہمارے خانقاہ میں سن ۲۰۱۵ سے ہفتہ وار ہوتی ہے ۔ جہاں پر تشریح کی ضرورت ہو تو ہمارے پیر و مرشد عارف باللہ حضرت سید شبیر احمد کاکاخیل دامت برکاتھم بڑے مؤثر اور سلیس انداز سے فرماتے ہیں ۔
