سیرت النبی ﷺ
اردو کی سب سے زیادہ مایہ ناز کتاب سیرت جو حضرت علامہ شبلی نعمانی رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت مولانا سید سلیمان ندوی رحمتہ اللہ علیہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ سات ضخیم جلدوں پر مشتمل یہ کتاب نہ صرف اردو زبان بلکہ دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں لکھی جانے والی بہترین کتب سیرت میں شمار کی جاتی ہے۔ اس کتاب کی تالیف اولاً حضرت علامہ شبلی نعمانی رحمتہ اللہ علیہ نے شروع کی، انھوں نے پہلی دو جلدیں لکھیں کہ ان کا انتقال ہو گیا۔ باقی چار جلدوں کو ان کے بہترین شاگرد اور ساتھی حضرت سید سلیمان ندوی رحمتہ اللہ علیہ نے مکمل کیا۔ جیسے اس کتاب کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ اس میں رسول پاک ﷺ کی سیرت پاک کو بڑی تفصیلاً بیان کیا گیا ہے ۔ ان سات جلدوں میں جو ترتیب رکھی گئی ہے وہ کچھ اس طرح ہے : پہلی جلد میں ولادت تا ختم سلسلہ غزوات ؛ دوسری جلد میں عام الوفود تا وفات ؛ تیسری جلد میں دلائل و معجزات ؛ چوتھی جلد میں منصب نبوت ؛ پانچویں جلد میں عبادت اور چھٹی جلد میں اخلاقی تعلیمات پر بڑی تفصیل سے بات ہوئی ہے ۔ اس کتاب پر درس و تعلیم کا سلسلہ ہماری خانقاہ میں سن ۲۰۲۰ سے شروع ہے جو ہمارے پیر و مرشد عارف باللہ حضرت سید شبیر احمد کاکاخیل دامت برکاتھم فرماتے ہیں ۔
