چالیس احادیث کا سلسلہ
حدیث مبارکہ 1:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اعمال کا دارومدار یعنی اعمال کی بنیاد نیتوں پر ہے۔
حدیث مبارکہ 2: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ دین خیرخواہی کا نام ہے۔
حدیث مبارکہ 3:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب تم حیا نہ کرو تو جو چاہے کرو۔
حدیث مبارکہ 4:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس شخص پر مہربانی نہیں فرماتا، جو لوگوں پر مہربانی نہیں کرتا
حدیث مبارکہ 5:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ قطع تعلق کرنے والا جنت میں نہیں جائے گا
حدیث مبارکہ 6:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ دنیا مسلمان کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے۔
حدیث مبارکہ7:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجتا ہے۔
حدیث مبارکہ8:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تم میں بہترین وہ شخص ہے جس نے قرآن سیکھا اور اسے دوسروں کو سکھایا.
حدیث مبارکہ11:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ مبغوض جھگڑالو آدمی ہے۔
حدیث مبارکہ18:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ مہربان ہے، مہربانی کو پسند کرتا ہے۔
حدیث مبارکہ23:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ لوگوں کو ان کے مرتبوں میں اتارو یعنی ہر ایک کا مرتبہ نگاہ میں رکھو اور حسب مرتبہ معاملہ کرو
حدیث مبارکہ25:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ پہنچا دو میری طرف سے اگر چہ ایک آیت ہو یعنی جتنا علم ہو آگے دوسروں تک پہنچا دو
حدیث مبارکہ28:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ گناہوں سے توبہ کرنے والا اس شخص کیطرح ہے جس نے گناہ کیا ہی نہ ہو
حدیث مبارکہ29:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص لوگوں کا شکر گزار نہیں ہوتا وہ اللہ کا بھی شکر گزار نہیں ہوتا
حدیث مبارکہ30:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مسواک کرنا منہ کی صفائی اور رب کی خوشنودی کا سبب ہے
حدیث مبارکہ31:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ سب سے سخت عذاب میں قیامت کے روز تصویر بنانے والے ہوں گے۔
حدیث مبارکہ33:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ آدمی کے اسلام مکی خوبی ہے کہ وہ لا یعنی کو چھوڑ دے
حدیث مبارکہ35:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ بھلائی کا راستہ بتانے والا بھلائی کرنے والے کی طرح ہے
حدیث مبارکہ36:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ آدمی کا حشر اس کے ساتھ ہو گا جس سے اس کو محبت ہو گی
حدیث مبارکہ38:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل وہ ہے جو ہمیشہ کیا جائے اگرچہ کم ہو ۔